میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کی پی ایم ڈلیوری یونٹ کو خالی آسامیوں کو فوری پرُ کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی پی ایم ڈلیوری یونٹ کو خالی آسامیوں کو فوری پرُ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزارتو ں اور محکموں میں افرادی قوت کی کمی ہے اور محکموں میں لاکھوں آسامیاں برسوں سے خالی پڑ ی ہیں۔ ایک لاکھ 29ہزار خالی آسامیوں کی تفصیلات وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہیں۔ یہ آسامیاں 35وزارتوں اور 218 ذیلی محکموں میں خالی ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو خالی آسامیوں کو فوری پرُ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں میں خالی آسامیوں کے حوالہ سے ایک جامع رپورٹ انہیں پیش کی جائے ۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کرے گا جس میں ان خالی آسامیوں کو پرُ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ جو تفصیلا ت موصول ہوئی ہیں ان میں گریڈ 16 سے گریڈ22کی 13421خالی ہیں جن میں گریڈ21اورگریڈ22کی 96آسامیاں کئی برسوں سے خالی پڑی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چارہزار آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زریعہ پرُہوں گی۔ گریڈآٹھ سے 15 تک 41 ہزارآسامیوں پر تعیناتیاں ہونی ہیں جبکہ گریڈ ایک سے سات کی 51ہزار آسامیاں خالی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں