میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دشمن بری نظر سے ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا،اعجاز شاہ

دشمن بری نظر سے ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا،اعجاز شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے میںاتنی ہمت اور طاقت ہے کہ کوئی بھی دشمن بری نظر سے ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا۔ ہم میں اتنی ہمت اور طاقت ہے کہ ہم اپنے ملک اور اپنی سرحدوں کا دفاع کرسکیں ۔ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اگر کسی دشمن نے بھی ہماری طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ایف سی میں خود کام کیا، مجھے مشکلات کا اندازہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار اعجاز شاہ نے چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کی بہت سی پلٹونیں کراچی اور اسلام آباد میں ہیں اور مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ جب بھی کوئی صوبہ یہ ادارہ وفاقی حکومت سے مدد مانگتا ہے تو وہ زیادہ کوشش کرتا ہے کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری ملے ۔ ان کا کہنا تھا جوانوں کی پریڈ اور جزبہ کو دیکھ کر اور جو لوگ یہاں آئے ہیں اور اس ایونٹ کو دیکھ کر ہم اپنے دشمن اور ہمسایوں کو ایک پیغام بھیج رہے ہیں کہ ہمارے میں اتنی ہمت ہے ، ہمارے میں اتنی طاقت ہے کہ کوئی بھی دشمن بری نظر سے ہماری طرف دیکھ نہیں سکتا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے میں اتنی ہمت ہے ، ہمارے میں اتنی طاقت ہے کہ ہم اپنے ملک اور سرحدوں کا دفاع کر سکیں۔ خاص طور پر آج آپ کو ملنے کے بعد مجھے یہ یقین ہو گیا ہے کہ اگر ایف سی اور کانسٹیبلری کے لوگ اتنے مستعد ہیں اور انہوں نے اتنے جزبہ کے ساتھ آج کا فنگشن کیا ہے تو مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اگر کسی دشمن نے بھی ہماری طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں