میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری نے ممتاز بھٹو خاندان سے ہزاروں ایکڑ زمین خرید لی

آصف زرداری نے ممتاز بھٹو خاندان سے ہزاروں ایکڑ زمین خرید لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر آصف علی زرداری نے لاڑکانہ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے خاندان سے ہزاروں ایکڑ زمین (کیٹی ممتاز) ڈھائی ارب روپے میں خرید لی۔ سہیل انور سیال اور صوبائی وزیر علی حسن زرداری نگرانی کریں گے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے بڑے زمینداروں میں ذوالفقار علی بھٹو، ممتاز بھٹو، عباسی خاندان، نواب شبیر احمد چانڈیو، الطاف انڑ اور دیگر شامل ہیں، سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کی ہزاروں ایکڑ زمین (کیٹی ممتاز) سندھ بھر میں مشہور ہے ، سندھی زبان میں کیٹی کی اصطلاح ایک چھوٹی سلطنت کے طور پراستعمال ہوتی ہے ، کیٹی ممتاز سندھ بھر میں پرندوں اور جانوروں کے شکار کے ساتھ ساتھ زرعی فصلوں کے حوالے مشہور ہے لیکن اب ممتاز بھٹو کے بڑے بیٹے امیر بخش بھٹو نے کیٹی ممتاز کی 13ہزار ایکڑ زمین صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فروخت کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں کیٹی ممتاز کی 6 ہزار ایکڑ دریائے سندھ کے کچے کی زمین ہے اور تقریباً 7ہزار ایکڑ زمین پکے یا کھاتے کی ہے ، کیٹی ممتاز کی 13ہزار ایکڑ زمین آصف علی زرداری نے ڈھائی ارب روپے میں خرید ی ہے، خریداری کے معاملے میں سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے صدر آصف علی زرداری کی معاونت کی ہے ، دونوں بااثر شخصیات ہی زمین کی نگرانی کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کی سیاست میں کیٹی ممتاز کی خریداری اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بھٹو اسٹیٹ(ذوالفقار بھٹو کی زمین) کے ساتھ ساتھ کیٹی ممتاز بھی بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کے حوالے ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں