شہید کارکنوں کے خون کا حساب ضرور لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
شیئر کریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ اسلام آباد میں شہید کیے گئے کارکنوں کے خون کا حساب ضرور لیں گے،احتجاج کے دوران ڈی چوک میں شہید ہونے والے پارٹی کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ منصوبہ 4.64 ارب روپے کی لاگت سے دو سال کے عرصے مکمل کیا جائیگا، منصوبے کی تکمیل سے تحصیل حویلیاں کے شہری اور دیہی علاقوں کو یومیہ ڈھائی لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا، اس گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم سے تحصیل حویلیاں کے تقریبا 94 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا۔اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے تحصیل حویلیاں کے لیے اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نیحویلیاں میں قبرستان کے لئے زمین خریدنے، حویلیاں سٹی بائی پاس کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کا اعلان کیا اور کہا کہ تحصیل حویلیاں کو ایک ترقی یافتہ علاقہ بنائوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فسطائیت اور ظلم و جبر کے خلاف بانی چیئرمین کا ساتھ دینے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب تک ہم ایک خود دار اور خودمختار قوم نہیں بنتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر حکام کھلی کچہریاں باقاعدگی سے منعقد کریں اوز اپنے دفاتر میں عوام سے ملاقات کے لیے روزانہ کم سے کم ایک گھنٹہ مقرر کریں۔انہوں نے ڈویژن میں ہونے والی غیرقانونی مائننگ اور کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈان کی ہدایت کی اور کہا کہ غیر قانونی کرش پلانٹس فوری طور پر بند کئے جائیں، ڈویژن میں واقع غیر رجسٹرڈ گوداموں کو یکم جنوری تک رجسٹر کیا جائے۔