میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی ،افسران کی سرپرستی میں چلائی جانے والے آئل کارخانہ پر پولیس کا چھاپہ

پی ایس کیو سی ،افسران کی سرپرستی میں چلائی جانے والے آئل کارخانہ پر پولیس کا چھاپہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنڑول اتھارٹی کے بدعنوان افسران کی سرپرستی میں چلائے جانے والے جعلی آئل کارخانے پرگارڈن پولیس نے چھاپہ مار کر5 ملزمان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آئل ، رجسٹرڈ آئل کمپنیوں کے ناموںپر تیار اسٹیکر والی بوتلیں ودیگر سامان ضبط کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس کیو سی کے کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں دیگر اشیاء کی طرح آئل بنانے والے کارخانے بھی قائم ہیں ، جنہیںبوتلوں پر رجسٹرڈ کمپنیوں کے اسٹیکر لگا کر سندھ بھر میں فروخت کیا جاتا ہے ، اسی طرح کے ایک کارخانے میں پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی ،5 ملزمان گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری، کمپیوٹرز مشین، آئل کے 64 کارٹن ، آئل کے 3 ڈرم آئل ، برانڈڈ کمپنیوں کے اسٹیکرز ودیگر سامان ضبط کیا گیا ، گرفتار ملزمان کی شناخت سمیر، مرزا بابر بیگ، محمد فہد، ولید اور فرحان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں