میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری افسران کی نگرانی میں انتخابات نہ کرانے کا حکم، انتخابات خطرے میں

سرکاری افسران کی نگرانی میں انتخابات نہ کرانے کا حکم، انتخابات خطرے میں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عام انتخابات انتظامی افسران سے کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکشن کی معطلی کے بعد۔۔ الیکشن کے بروقت انعقاد کے حوالے سے چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جسٹس علی باقر نجفی نے عام انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز بیوروکریسی سے لینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری انتخابی ٹریننگ روک دی گئی ہے۔ ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف عام انتخابات کے خلاف سازش کررہی ہے پی ٹی آئی انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے اور نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو۔ پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کنڈی نے واضح کیا کہ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا۔بس الیکشن وقت پر ہونا چاہئیں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن ایسے ہوں جن پر سوالات نہ اٹھ سکیں۔۔ انتخابات کو آراو الیکشن کہا جا سکے نہ آرٹی ایس الیکشن استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی پر انتخابات ملتوی کروانے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ دعویٰ کیا کہ ڈی آراوز اور آر اوز کی ٹریننگ روکنے کا اقدام الیکشن ملتوی ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ امیرجماعت اسلامی بھی پی ٹی آئی کے موقف کی حامی۔سراج الحق کا عدلیہ سے آراوز اور ڈی آروز لینے کامطالبہ کردیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں