میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر کیلئے 300 بار بھی جنگ کیلئے تیار ہیں، نگران وزیراعظم

کشمیر کیلئے 300 بار بھی جنگ کیلئے تیار ہیں، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔مظفرآباد میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تین دن قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ دیا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیر پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لیے ہے، کٹھ پتلی عدالتی فیصلوں سے زمینی حقائق بدلے نہیں جاسکتے۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کردیا ہے، مسئلہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کے پیلٹ گنز کے استعمال سے لاکھوں کشمیریوں کی بینائی ضائع کی جا چکی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ صرف اور صرف کشمیریوں کی استصواب رائے سے حل ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں