کراچی کے90 میں سے 60 ٹریفک سگنل خراب، ٹریفک پر کنٹرول کرنا ناممکن ہوگیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی کے نوے مرکزی ٹریفک سگنلز میں سے ساٹھ سے زائد خراب ہونے کا انکشاف۔ منشیات کے عادی بیس سے زائد ٹریفک سگنلز کے وائر کاٹ کرلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ٹریفک کے اڑدھام کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔ شہر کے 90 مرکزی ٹریفک سگنل میں سے سے 60 سے زیادہ کام نہیں کررہے ہیں کے ڈی اے ٹریفک سگنل انجیئنرنگ بیورو نے ڈی آئی جی ٹریفک کو خط لکھ دیا.خط کے متن میں بتایا گیا ہیکہ بیس سے زائد ٹریفک سگنلز کے الیکٹرک وائرز نشے کے عادی افراد چوری کرکے لے گئے ہیں جس کی وجہ سے سگنلز بند ہیں۔