میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس انٹیلی جنس افسر شہزاد عرف چٹا منشیات فروشوں کا سرپرست نکلا

پولیس انٹیلی جنس افسر شہزاد عرف چٹا منشیات فروشوں کا سرپرست نکلا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پولیس انٹیلی جنس کا افسر شہزاد عرف چٹا نے ہجرت کالونی میں منشیات فروشوں کا نیٹ ورک قائم کروادیا ، منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرنے والے مخصوص پولیس افسران واہلکار منظم انداز میں مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیںچرس ، ہیروئن اور آئس کا نشہ کی کھلم کھلا فروخت جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانہ سول لائن کی حدود ہجرت کالونی کے منشیات ڈیلرز کو پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی حاصل ہے ، عمران موٹا نے سیکٹر ڈی 2 کے مین روڈ پر اپنا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے جبکہ وقاص عرف کاشی سیکٹر ڈی 2 کی گلی نمبر 21 سے منشیات فروخت کرتا ہے ، تھانہ سول لائن ہجرت کالونی میں منشیات فروشی کروانے والے افسران سے پولیس حکام چشم پوشی برقرار ہے علاقہ مکین نے نمائندہ جرآت کو بتایا ہے علاقہ پولیس کے انٹیلی جنس افسر شہزاد عرف چٹا ودیگر اہلکار ملوث ہیں ، جن کی سرپرستی میں سرعام نشہ بکتا اور استعمال ہوتا ہے جبکہ منشیات کی سپلائی کے لیے خواتین کو استعمال کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں