نیب نے گلستان سرمست اسکیم میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو نے ادارہ ترقیات حیدرآباد پہنچ کر گلستان سرمست اسکیم کے ریکار کی نقل وصول کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کی گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم میں ترقیاتی کاموں و دیگر مد میں کروڑوں روپے کی خرد برد پر جاری تحقیقات کے سلسلے میں نیب ٹیم ادارہ ترقیات کی آفیس پہنچی تو افسران میں کھلبلی مچ گئی، نیب ٹیم نے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی آفس میں بیٹھ کر گلستان سرمست اسکیم کے دستاویزات کی چھان بین کی اور لے آؤٹ پلان سمیت دیگر کاغذات کی فوٹو کاپی حاصل کرکے روانہ ہوئی ۔