میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا اعلان، پٹرول 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 50 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 10 روپے جبکہ مٹی کا تیل بھی 10 روپے سستا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 10 روپے کمی سے 214 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت ساڑھے 7 روپے کمی سے 227 روپے 80 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 10 روپے کمی سے 169 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 10 روپے کمی سے 171 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئیں۔
وزیر خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کی تھی جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔ جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے، جس کے تحت پٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن پٹرول پر 2 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کی توقع ہے۔جبکہ اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کے بجائے مزید ٹیکس لگانے کا مشورہ دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں