میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی اور توانائی کی قلت کے خاتمے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی، توانائی کی قلت کے خاتمے کیلئے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا جس سے امپورٹ بل میں نمایاں اور واضح کمی ہوگی۔ غیرمعمولی صورتحال میں غیرمعمولی اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔ ایمرجنسی بچت پلان حتمی منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تمام وزرا اعلیٰ کو بھی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ انرجی بچت پلان پر صوبوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد ہوگا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا بھی پلان کا حصہ ہے۔ ہنگامی توانائی بچت پلان کا مقصد عوام اور معیشت پر دبائو کم کرنا ہے کیونکہ عالمی منڈی میں تیل سمیت ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کا امپورٹ بل 29 بلین ڈالر سالانہ ہے۔ روپے میں یہ رقم 6 کھرب روپے سے زیادہ ہے۔ توانائی بچت پلان کے نتیجے میں اربوں ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی جو پاکستانی روپے میں262 ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔ غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے غیرمعمولی اقدامات ناگزیر ہیں جس میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ اجلاس سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں