میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزارقائدکے اطراف غیرقانونی تعمیرات، نیب حرکت میں آگیا

مزارقائدکے اطراف غیرقانونی تعمیرات، نیب حرکت میں آگیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرائے جانے کے بعد نیب حرکت میں آگیا، مزار قائد کے اطراف سیکورٹی رسک کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا۔ آئندہ چند روز میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھیجے گئے مراسلے میں نشاندہی کے باوجود مذکورہ عمارتوں پر نوٹس نہ لینے کے اسباب طلب کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نیب کی جانب سے مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی شکایت پر مزار کے اطراف چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھیجی گئی تھی جس میں متعدد عمارتوں کوخلاف ضابطہ تعمیرات کا ذمہ دار ٹہرایا گیا تھا، جو مزار کی گنبد سے بلند سطح پر بنائی گئیں تھیں۔ اس ضمن میں گزشتہ چند ماہ میں کسی قسم کی کارروائی سامنے نہ آ نے پر نیب حکام نے ایس بی سی اے سے جواب طلب کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے، آئندہ چند روز میں ڈی جی نیب کراچی کی جانب سے ڈی جی ایس بی سی اے کو تمام تر امور پر مشتمل ایک خط ارسال کیا جائے گا جس میں مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلات طلب کی جائیں گیں، نیب کی جانب سے حالیہ دنوں مزار قائدکے اطراف بے نامی جائیدادوں کے انکشاف پرتحقیقاتی عمل بھی زور و شور سے جاری ہے جس میں چند روز میں اہم پیش رفت سامنے آ نے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں