میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقدمات کراچی منتقلی کیس ، آصف زرداری کی اپیل منظور

مقدمات کراچی منتقلی کیس ، آصف زرداری کی اپیل منظور

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کیس میں رجسٹرار آفس کیخلاف آصف علی زرداری کی اپیل منظور کر تے ہوئے سردیوں کی تعطیلات کے بعد کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل آصف علی زر داری نے کہاکہ نیب قانون کے سیکشن 16 اے کے تحت درخواست دائر کی۔ فارو ق ایچ نائیک نے کہاکہ ہمارا قانونی حق ہے کہ ریفرنسز کراچی کی احتساب عدالت منتقل کرنے کی درخواست دیں،رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست مسترد کر دی جس کے بعد نظر ثانی درخواست دائر کی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ آپ نئی درخواست دائر کریں جس کو مقرر کر دیں گے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ وفاق سے نہیں بلکہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں نیب ریفرنسز منتقل کرنے کا معاملہ ہے ،فاروق ایچ نائیک صاحب کیس کی تیاری کر کے آئیے گا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت سردیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں