میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہوش حیات کا ملک بھر کے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

مہوش حیات کا ملک بھر کے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام چڑیا گھر بند کرکے تمام جانوروں کو آزاد کردیا جائے ۔معاشرتی مسائل اور ظلم و زیادتی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جانوروں کے حق کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ‘ہم ایک ایسے ملک میں جہاں ہم ابھی بھی انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تو پھر وہاں جانوروں کے حقوق حاصل کرنا تو بہت دور کی بات ہے ۔اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‘کاون ہاتھی کی رہائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب غیر ملکی مشہور شخصیات شامل ہوتے ہیں تو ہم اْسی وقت کارروائی کیوں کرتے ہیں؟ اْس سے پہلے کیوں نہیں کرتے ہیں ؟اْنہوں نے کہا کہ ‘ہمارے لیے یہ واقعی بہت شرمناک بات ہے کہ غیر ملکی شخصیات ہمیں صحیح کام کا بتائیں۔مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک بھر سے ان چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ 35 سے پاکستا ن کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں تنہا رہنے والے کاون ہاتھی کو حال ہی میں کمبوڈیا پہنچایا گیا جہاں امریکی گلوکارہ شیئر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں