میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ کرو، استعفے دو حکومت کا پی ڈی ایم کو کھلا چیلنج

لانگ مارچ کرو، استعفے دو حکومت کا پی ڈی ایم کو کھلا چیلنج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے کہ بہت ہوگیا اب مزید نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو دفن کیا، لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے مدرسے سے لوگ نہ آتے تو ان کو مایوسی ہوتی، اپوزیشن کوسوشل میڈیا بتائے کہ جلسے میں کتنے لوگ تھے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اربوں روپے جلسوں پر لگا رہے ہیں، یہ لوگ لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کیلیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، استعفیٰ دینے کی بات کرتے ہیں، ہم پی ڈی ایم والوں کے استعفوں کے منتظر ہیں، لانگ مارچ کرنا ہے کر لیں، استعفے دینے ہیں دے دیں، ہم وہ کریں گے جس کا آئین اور قانون اجازت دیتاہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں کن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے، وزیراعظم این آر او اور نیب کے سوا بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے کہا ہے کہ سورج مشرق سے مغرب نکل سکتا ہے، وہ اپنی حکومت چھوڑ دیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج کے بارے میں نااہل سزا یافتہ اور مفرور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہیں، نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے کہ بہت ہوگیا اب مزید نہیں، ملکی اداروں کے خلاف بولنا آپ کے ہر ایجنڈے کا حصہ ہوتا ہے۔ اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں