میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اے ٹی آر طیاروں کی مہنگی لیز کی تحقیقات شروع

اے ٹی آر طیاروں کی مہنگی لیز کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اے ٹی آر 72 طیارے 6 سالہ مہنگی لیز پر لئے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پی آئی اے کی جانب سے سابقہ دور میں مہنگی لیز پر لیے گئے اے ٹی آر طیاروں کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے لیز معاہدے کے ذمہ داروں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔طیاروں کی مہنگی ڈرائی لیز کی مد میں مبینہ طور پر 7 ارب 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔2015 میں پانچ اے ٹی آر 72 طیاروں کی لیز اپریل 2021 تک کے لئے منظور کی گئی۔ڈرائی لیز پر لئے گئے 2 طیاروں کی ماہانہ لیز ادائیگی کا بالترتیب اپریل اور مئی جبکہ 3 کا آغاز جون سے ہوا۔معاہدے کے تحت 3طیاروں کی ماپانا لیز 1 لاکھ 79 ہزار 5 سو فی طیارہ ادائیگی منظور کی گئی جب کہ 2 طیاروں کی 1 لاکھ 72 ہزار 5 سو فی طیارہ ادائیگی کا معاہدہ منظور کیا گیا۔اپریل 2012 میں مینو فیکچرنگ کے حامل ان طیارون کی لیز میسرز نورڈیک ایوی ایشن کیپیٹل سے لی گئی۔طیاروں کے لئے مارکیٹ میں موجود ان طیاروں کی ڈرائی لیزکی قیمت کو نظر انداز کیا گیا۔پی آئی اے معاہدے کے وقت شاہین ائر نے ائر بس 320 طیاروں کی 6 سالہ لیز کا معاہدہ 1 لاکھ 95 ہزار فی طیارہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں