میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بینکوں کے 160 مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا

کراچی میں بینکوں کے 160 مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بینکوں کے 160 مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے کراچی میں مختلف بینکوں کے 160 جعلی اور مشتبہ اکاؤنٹس کاسراغ لگایا گیا ہے، مذکورہ اکاؤنٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی اجازت سے کراچی میں 160اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے انکوائری رجسٹر کرلی گئی، کارپوریٹ سرکل میں 10سے زائد افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔جعلی اور مشتبہ اکاونٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں۔اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں بینکوں سے ریکارڈ حاصل کرلیا گیا، جن اکاونٹ کا سراغ لگایا گیا وہ جعلی ناموں پر کھلوائے گئے تھے، بھیجی اور وصول رقم مزید جن اکاونٹس میں منتقل ہوئیں ان کی جانچ شروع کردی گئی ہے جس اہم پیشرفت ممکن ہے۔ذرایع نے بتایا کہ 160اکاؤنٹس کی تفصیل مختلف عالمی اداروں نے حکومت کو فراہم کی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں