میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،کالعدم تنظیم کا بھتہ خورگرفتار

کراچی،کالعدم تنظیم کا بھتہ خورگرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسٹیل ٹائون پولیس نے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت شہریوں کے قتل، بھتہ خوری،دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مقیم عرف شاہ ولد شیخ محمد مسلم گرفتار کر کے قبضے سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق مقیم عرف شاہ ولد شیخ محمد مسلم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،گرفتار ملزم ہلاک دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون ولد شیخ محمد مسلم کا سگا بھائی ہے جبکہ21نومبر کو گرفتار ملزم کے دو بھائیوں، شیخ محمد معین الدین اور ارباز عرف آریان کو ساتھی سمیت دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور دیگر سامان کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم و ہلاک دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور دیگر کو کراچی میں پناہ گاہیں فراہم کرتا تھا، کارندے اسلحہ اور بارودی مواد سمیت دیگر سامان بھی ملزم مقیم عرف شاہ کے پاس رکھواتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں