میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں دھند چھا گئی، فلائٹ شیڈول متاثر، بعض مقامات پر موٹروے بند

پنجاب میں دھند چھا گئی، فلائٹ شیڈول متاثر، بعض مقامات پر موٹروے بند

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں پر دھند چھا گئی جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30میٹر رہ گئی، موٹر وے پولیس نے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور شدید ضرورت کے تحت فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور کے متعدد علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، موہلنوال اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ دیگر شہروں پھولنگر، جمبر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال اور گردونواح میں بھی دھند کے سبب معمولات زندگی متاثر، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30میٹر رہ گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور سے حافظ آباد تک موٹروے ایم ٹو بند کر دیا گیا۔ ڈرائیورحضرات دھند میں فوگ لائٹس کااستعمال کریں، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس روڈ یوزر معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔ رینالہ خورد، عارف والا، کلور کوٹ، لیاقت پور، داد خیل میں بھی دھند چھائی رہی۔ گوجرہ، جھنگ، چونیاں بھکر، دریاخان، شورکوٹ میں دھند کی چادر تنی رہی۔ فیصل آباد شورکوٹ ایم فورموٹروے بند کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں