میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیت المقدس کے تقدس کو مجروح امت مسلمہ نہیں ہونے دے گی

بیت المقدس کے تقدس کو مجروح امت مسلمہ نہیں ہونے دے گی

منتظم
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

یہ تو کائنات کے دستور اعظم (قرآن مجید) میں ارشاد ربانی ہے کہ یہود وہنود تمہارے دوست نہیں ہوسکتے اس روشن پیغام کے روشن آفتاب کے باوجود دنیائے اسلام بالعموم اور اسلامی جمہوریہ پاکستان بالخصوص اپنی دینی احیاء کی سربلندی میں اپنا وہ کردار ادا نہیں کرسکی جس کا اثاسی تقاضے کی ضرورت تھی۔ ہم عرب کے بعد پاکستان کو انتہائی اہمیت کے حامل سمجھتے آرہے ہیں لیکن ہم اس حقیقت کو کہاں تک چھپائیں گے اور کتنا پردہ ڈالیں گے کہ پاکستان کی اپنی طبعی عمر 70 سال تک پہنچ چکی ہے اور پوری صدی کی تکمیل میں صرف صرف اور صرف 30 سال باقی ہیں، لیکن ہماری اس تشویش کا جتنا ذکر کریں کم سے کم ہی ہوسکتا ہے کہ بھارت نے کشمیر کے نہ صرف جغرافیہ پر اپنا جابرانہ تسلط جما رکھا ہے بلکہ اس جغرافیہ پر آباد کشمیری قوم کو یرغمال بنارکھا ہے اور اس پر ظلم وبربریت کی انتہا کر رکھی ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ لاکھوں کشمیریوں کے سر کی فصل گاجروں اور مولیوں کی طرح کاٹی گئی مگر اس کے ہاتھ نہیں روکے گئے اس کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی انہیں کوئی طاقت ان کے حق آزاد کی تحریک کو روک سکی۔
یہ ہمارے حقوق کی پامالی ہے جس کا حساب ہمیں بھی دینا ہوگا اگر اسی طرح ہم نے اپنے فرض شناس ہونے میں ناکام ہوتے رہے تو آئندہ نسلوں کے سامنے شرمندہ ہی ہونگے یہ تو کشمیر پر بھارتی بربریت کا اجمالی ذکر تھا اب ہم عالمی غفلت کا پیٹ چاک کریں شاید کہ اتر جائے کسی کے دل میں میری بات اور ہم اپنے منصبی فرض کی ادائیگی بھی موذن کے کردار کی طرح ادا کررہے ہیں امریکا یہودی ہے اور کرہ ارض میں یہودی ایجنٹ موجود ہیں اگر ہم اسلام کے دعویدار ہیں تو ہمیں قرآن مجید کے اس آفاقی سبق کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہودی تمہارے دوست ہرگز نہیں ہوسکتے اس کا سب سے بڑا ثبوت ہم قلمبند کرنے پر مجبور ہیں کہ امریکا کی آشیرباد اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کوئی کثر نہیں باقی رکھی ہم ا مریکا کے Yes Man رہے اور ہماری زبان میں یہ پیغام ہمیشہ گردش کرتا رہا کہ سر تسلیم خم جو مزاج یار میں ہے اس طرح کی حاضر سروس کے باوجود امریکا نے اپنے یہودی کردار کا پرچم بلند ہی رکھا چونکہ ہمارے نوٹس میں یہ احساس کبھی نہیں آیا کہ امریکا نے پاکستان کے استحکام اور وقار کے لیے اپنا منصبی کردار ادا کیا ہو وہ عالمی امن کا ٹھیکیدار اور نمبردار بننے اور کہلانے کے باوجود بھارت کو اپنے منصبی کورٹ میں طلب نہیں کیا اور بھارت کو یہ ہدایت کی ہو کہ برصغیر کی تقسیم کے اساسی اور بنیادی اصولوں اور ضابطوں کے باوجود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی تسلیم شدہ قرار داددوں کے مطابق حل کیا جائے۔
امریکا بھی بھارت کی بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کا راستہ نہ روک سکا بلکہ اس نے بھارت کو دوست اور پاکستان کو غریب اور افاقہ یافتہ ملک سمجھتا رہا آج بیت المقدس پر قبضہ کرنے کی اپنی مذموم سازش ظاہر کردی ہے اور ہم یہ سمجھتے اور خوب جانتے ہیں کہ یہ مسلمانوں نہ صرف قبلہ اول ہے بلکہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبﷺ کی امامت کا اعزاز عظیم اسی سرزمین پاک کے ٹکڑے پر دیا اور ہمارے نبی پاک کے سر پر امام الانبیاء کا تاج رکھا تھا ہم امریکا کو یہ کھلا پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش اور جدوجہد ہرگز ہرگز اور ہرگز نہ کی جائے ورنہ… تمہاری بھی داستان تک نہ ملے گی کائنات کی داستانوں میں آپ نمبردار بنیں یا ٹھیکیدار مگر اسلام کے ساتھ اپنے مذموم تماشے سے گریز کرنا بھی کم از ک م دنیا کی عزت کے لیے بہتر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں