میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی اخبار دی سن کا یشز سیریز میں اربوں ڈالر کی اسپاٹ فکسنگ ناکام بنانے کا دعویٰ

برطانوی اخبار دی سن کا یشز سیریز میں اربوں ڈالر کی اسپاٹ فکسنگ ناکام بنانے کا دعویٰ

منتظم
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پرتھ: برطانوی اخبار دی سن نے ایشز سیریز میںفکسنگ کی کوشش بےنقاب کرتے ہوئے اربوں ڈالر کی اسپاٹ فکسنگ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز میں اربوں ڈالر کی اسپاٹ فکسنگ کی کوشش بے نقاب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 بھارتی بکیز پرتھ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کرنا چاہتے تھے۔ ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران اخبار کا نمائندہ لندن کے بکیز کا نمائندہ بن کربھارتی بکیز سےملا، بھارتی بکیز نے کہا کہ وہ اپنے ذرائع سے گرین سگنل ملنے کے بعد بتائیں گے کہ ایک اوور میں کتنے رنز بنیں گے، اوور کے اختتام میں کیا اسکور ہوگا اور رن ریٹ کب کم ہوگا۔

بکیوں نے بتایا کہ کرپٹ کھلاڑی گراونڈ سے ہلمٹ یا دستانے بدلنے کا اشارہ کرتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ وہی کرے گا جو بکی نے اسے بتایا ہو، تماشائیوں میں موجود مخبر یہ اشارہ دیکھ کر بکی سے رابطہ کرتا ہے جس پر بکی اربوں روپے کا سٹہ لگا دیتا ہے۔
برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کا کہنا ہے کہ خفیہ تحقیقات کے مطابق بھارتی بکیوں کے کرکٹ کھلاڑیوں اور بورڈ اہلکاروں سے رابطے تھے، بھارتی بکیوں نے تیسرے ایشز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کی حامی بھری جس کے لیے انہوں نے کروڑوں روپے مانگے۔ دونوں بکیوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے سابق کھلاڑیوں اور بورڈ اہلکاروں سے رابطے ہیں۔

دی سن نے دونوں بھارتی بکیوں سے ملنے والی معلومات آئی سی سی کے حوالے کر دیں جس پر آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی نے انگلش اخبار کا دعوی مسترد کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں