میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف مریم نوازکے ہمراہ 18دسمبر کولندن سے پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف مریم نوازکے ہمراہ 18دسمبر کولندن سے پاکستان پہنچیں گے

منتظم
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہو(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم میاںنواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نوازکے ہمراہ 18دسمبر کولندن سے پاکستان پہنچیں گے اور اگلے روز 19دسمبر کو وہ احتساب عدالت میں پیش ہونگے ،لیگی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز جو لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلیے موجود ہیں ان کی واپسی 18دسمبر پیر کے روز ہوگی اور اگلے روز دونوں باپ بیٹی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے، شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم مزید علاج کے لیے انہیں لندن میں رہنا پڑے گا، ان کی دیکھ بھال کے لیے حسن اور حسین نواز وہاں موجود ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں