میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باجوڑمیں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،22 خوارج ہلاک

باجوڑمیں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،22 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

خالی گاؤں گدار میں خوارج کی بڑی تعداد میں موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی
قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کے تعاون سے گاؤں پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا، ذرائع

سیکیورٹی فورسز نے کامیاب باجوڑ آپریشن کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انتہائی خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس بیسڈ پلاننگ کی بنیاد پر کی گئی۔اطلاعات کے مطابق، گزشتہ شب گاؤں گدار میں خوارج کی بڑی تعداد میں موجودگی کی مصدقہ اطلاع سیکیورٹی فورسز تک پہنچی، جس پر فورسز نے نہایت مؤثر اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی مکمل کی گئی۔قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کے تعاون سے گاؤں پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا، جس کی وجہ سے خوارج خالی گاؤں میں چھپے ہوئے تھے، کارروائی کے دوران ہدف کے اطراف کے تمام مکانات خالی تھے، اس لیے کسی سویلین کو نقصان نہیں پہنچا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ باجوڑ آپریشن دہشت گردی کے فتنے کے مکمل خاتمے کے لیے انجام دیا گیا، فورسز کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔مقامی لوگوں اور عمائدین کے تعاون سے سیکیورٹی ادارے اس علاقے میں امن قائم رکھنے اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے متحد ہیں۔ فورسز کی کامیابی نے مقامی اور قومی سطح پر دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں