محکمہ اطلاعات سندھ، کمیشن مافیا کا محکمہ کے کھیل کے اشتہار پر کھیل
شیئر کریں
(نمائندہ جرأت) محکمہ اطلاعات سندھ میں بدنامہ زمانہ کمیشن مافیا کا محکمہ کھیل کے اشتہارپر ایک کھیل سامنے آیا ہے ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورونے ایک اخبار سے ایڈوانس میں بھاری کمیشن وصول کرنے کے باوجود اشتہار نہیں دیا، دیگر اخبارات میں اشتہار شائع ہونے پر اخبار مالک نے محکمہ اطلاعات کے دفتر پہنچ کر شور مچادیا۔ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں نیب زدہ بدنام زمانہ کمیشن مافیانے اشتہارات پر کمیشن کی وصولی کے ساتھ فراڈ بھی شروع کردیے ، عینی شاہدوں کے مطابق ڈائریکٹر اشتہارات و کمیشن مافیا کے سرپرست محمد یوسف کابورو نے گزشتہ پیر کے روز ایک اخبار کو اشتہار دینے کی ڈیلنگ کی، اخبار مالک سے سسٹم کے تحت ایڈوانس میں 5 لاکھ روپے وصول کیے ، اگلے روز دیگر اخبارات میں محکمہ کھیل کے متعلق کوارٹر پیج کلر اشتہار شائع ہوا لیکن مذکورہ روزنامہ کو نہیں دیا گیا، ایڈوانس میں ادائیگی کرنے والے شخص نے دوسرے روز محکمہ اطلاعات کے دفتر پہنچ ہنگامہ شروع کردیا اور شور مچایا، محکمہ اطلاعات کے ذرائع نے بتایا کہ کمیشن مافیا اسی طرح اشتہارات پر بھاری کمیشن ایڈوانس میں وصولتی ہے اورانہوں نے کئی بار ایڈوانس میں اداکی جانے والی رقم ہڑپ کی ہیں۔اس حوالے سے بدنام زمانہ افسران یوسف کابورو اور سارنگ چانڈیو کے خلاف متعدد شکایتیں سامنے آئی ہیں، جسے آئندہ اشاعتوں میں سامنے لایا جائے گا۔