میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز پنجاب میں ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی،علیمہ خانم

مریم نواز پنجاب میں ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی،علیمہ خانم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں غیر آئینی کام کر کے ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی؟ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔علیمہ خانم نے کہا کہ اس احتجاج میں ارکانِ قومی اور صوبائی اسمبلی آگے آگے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اگر اکیلے ڈی چوک پہنچے اور گرفتار بھی ہوئے تو 24 نومبر کو بھی لوگ پہنچیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی ہے ۔جس میں ملک بھر کے عوام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں