میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشد شریف قتل کیس،مراد سعید اور فیصل واوڈا ایف آئی اے میں طلب

ارشد شریف قتل کیس،مراد سعید اور فیصل واوڈا ایف آئی اے میں طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد اور ان کی اہلیہ نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں انڈیپنڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی ارشد شریف قتل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کیلئے نوٹس بھیجے گئے ہیں، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔انھوں کہاتھاکہ ارشد شریف سے متعلق شواہد تین مختلف مقامات پر تحریری رکھ چکا ہوں،کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹا دے گا تو وہ شواہد کوئی اور پیش کر دے گا۔مجھے راستے سے ہٹانے سے کہانی ختم نہیں ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے پر کمیشن بنے گا تو حقائق سامنے رکھوں گا،ارشد شریف پر جو ایف آئی آر ہوئی اسکی کہانی بھی بہت لمبی ہے،ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔قبل ازیں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک ایماندار ، نڈر اور بہادر تھا، ارشد شریف کی گاڑی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ، ارشد شریف کا قتل ہوا ہے سازش پاکستان میں تیار کی گئی، ارشد شریف کے قتل کے شواہد مٹادیے گئے ہیں، ارشد شریف کا کوئی لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔ارشد شریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی قیمت کیا دینی ہے،میں نے ویڈیو بنا کے نام دے دیے ہیں،مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نام دے دیے ہیں، میں اس پر ملین خرچ کرچکا ہوں،اگر مجھے گولی لگی تو تم بھی آئندہ پانچ گھنٹوں میں مارے جاؤ گے، بھلے کتنے طاقتور لوگ ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں