میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کراچی میں افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک تھے۔ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت بہت سے چیلنجز سے نبر آزما ہے۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پاکستان کافی متاثر ہوا۔ نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین اور 64 ممالک کے 285 وفود نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، دنیا بھر سے ڈیفنس انڈسٹری سے وابستہ کمپنیز آئیڈیاز میں شر کت کر رہی ہیں، چار روزہ دفاعی نمائش 18 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں آسٹریلیا، رومانیہ اورہنگری پہلی مرتبہ شرکت کر رہے ہیں، انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائیگا، ایکسپوسینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3 مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں، ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے۔ آئیڈیاز 2022میں اس مرتبہ بھی وزرا ء اور مسلح افواج کے سربراہان کی زیر قیادت دوست ملکوں کے اعلی سطح کے دفاعی وفود شرکت کر رہے ہیں، ڈیپو کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد بڑا چیلنج تھا۔ کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا، سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث 2020 میں نمائش کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، اس سال دفاعی نمائش کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں