میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد، اسد عمر کو نوٹس

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد، اسد عمر کو نوٹس

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی حکم امتناع کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ بلدیاتی اورعام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیرالتوا کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم سے کیسز یکجا کرنے کی عدالتی نظائر بھی پیش کیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں