میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کے مساجد پر قبضے اور ڈھٹائی برقرار

بنوریہ قبضہ گروپ کے مساجد پر قبضے اور ڈھٹائی برقرار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)بنوریہ قبضہ گروپ کے سرپرست اعلیٰ مفتی نعمان نے مساجد پر قبضے کی روش ترک نہیں کی۔ علمائے حق کے طبقے میں انتہائی بدنام مفتی نعمان نے تاحال مساجد پر اپنے قبضے نہ صرف برقرار رکھے ہیں ، بلکہ وہ ڈھٹائی سے ان قبضوں کو تسلیم بھی نہیں کرتے۔ مفتی نعمان نے اپنی دروغ گوئی پر مبنی وضاحت میں جامعہ بنوریہ کو ہر قسم کے قبضوں سے بری الذمہ قرار دیا ہے۔ مگر عملاً وہ تاحال مختلف مساجد پر نہ صرف قابض ہیں بلکہ وہاں سے چندوں کی مد میں مختلف فوائد بھی سمیت رہے ہیں۔ بنوریہ کا مختلف مساجد کی مانند طیبہ مسجد ، گلشن اقبال بلاک 10 پر بھی قبضہ ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق طیبہ مسجد کے معاملات ان دنوں عاصم اور ندیم مجتبیٰ نامی افراد چلا رہے ہیں، جبکہ مسجد کے اصل کاغذات رکھنے والوں کو بنوریہ قبضہ گروپ نے مسجد سے بے دخل کردیا ہے۔ بنوریہ قبضہ گروپ نے اس مسجد کو ہتھیانے اور تاحال قبضہ برقرار رکھنے کے لیے دھونس ، دھمکیوں سمیت ہر نوع کے حربے استعمال کیے ہیں۔ بنوریہ قبضہ گروپ کے سرپرست اعلیٰ مفتی نعمان اور مولانا فرحان ایک زندگی مذہبی چولا پہن کر گزارتے ہیں اور ایک دوسری زندگی وہ نجی طور پر گزارتے ہیںجو دراصل مافیائی اور انتہائی مکروہ ترین ہے۔ جس کے اکثر گوشے بوجوہ سامنے نہیں لائے جارہے۔ مگر یہ امر بالکل واضح ہے کہ مفتی نعمان نے جو وضاحت کی ہے، وہ معروضی حقائق کے بالکل برخلاف ہے۔ دوسری جانب اُن کے پاس طیبہ مسجد گلشن اقبال بلاک 10 پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کا کوئی بھی جواز نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں