میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احسا س راشن پروگرام کیلئے 4کروڑافرادکی درخواستیں جمع

احسا س راشن پروگرام کیلئے 4کروڑافرادکی درخواستیں جمع

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے خاتمہ کے لئے پوری طرح متحرک ہیں اور اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کے لیے راشن رعایت پروگرام کا اجرا کرنا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کم آمدنی والے افراد اور خاندانوں کو اشیائے ضروریہ رعایت پر دی جا رہی ہیں جس پر ہزار روپے تک کی سبسڈی ہے جس کو معاشی حالات بہتر ہونے پر مزید بڑھادیاجائے گا،راشن رعایت پروگرام میں مستحق خاندانوں کو رجسٹر ہونے کے لیے ehsaasrashan.pass.gov.pk ویب سائٹ پر جاکر اپنا موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کرنا ہے اور اس امر کو ضروری بنانا ہے کہ موبائل نمبر اسی شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹرڈ ہو۔ جس کے بعد مستحق افراد کو تین ہفتے کے اندر 8171 سے پیغام موصول ہوگا جس کی طرف سے ہدایات کی روشنی میں وہ کریانہ سٹور پر جا کر اشیائے ضروریہ خرید سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسن ابدال کے کریانہ سٹورزکے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ راشن رعایت پروگرام میں کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن بھی شروع کی جائے گی جس میں سٹور کے مالک اور اس کیبینک اکانٹ نمبر کا اندراج کیا جائے گاجن سٹورز کے مالکان کا بینک اکانٹ نمبر نہیں ہے وہ نیشنل بینک آف پاکستان جا کر اپنا بینک اکانٹ کھلوا سکتے ہیں مستحق خاندانوں کے لیے اسمارٹ فون ہونا ضروری نہیں ،ان کے لیے صرف ایک سادہ موبائل فون بمعہ سم کارڈ جو مطلونہ شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹرڈ ہو، ہونا ضروری ہے۔ یہ سبسڈی مہینے میں ایک دفعہ حاصل کی جاسکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں