میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بالکل محفوظ ہے ، بھارتی عزائم ناکام بنا دیے، ڈاکٹر معید یوسف

پاکستان بالکل محفوظ ہے ، بھارتی عزائم ناکام بنا دیے، ڈاکٹر معید یوسف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ نومبر ۲۰۲۰

وزیراعظم کے مشیرقومی سلامی ڈاکٹر معیدیوسف نے کہا ہے کہ پاکستان بالکل محفوظ ہے بھارت جودہشت گردی کرنا چاہتا تھا ہم نے عزائم ناکام بنائے ہیں

شیئر کریں

وزیراعظم کے مشیرقومی سلامی ڈاکٹر معیدیوسف نے کہا ہے کہ پاکستان بالکل محفوظ ہے بھارت جودہشت گردی کرنا چاہتا تھا ہم نے عزائم ناکام بنائے ہیں، ہمیں اپنے اداروں کوکریڈٹ لازمی دیناہے کیونکہ عزائم ناکام بنائے ۔ایک انٹرویومیں معید یوسف نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے اس میں کوئی شک نہیں ایسے ااضح ثبوت دیدیئے ہیں کہ کوئی شک ہی نہیں رہتا،اب کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں گے کوئی اس غلط فہمی میں بھی نہ رہے کہ ہم جواب نہیں دے سکتے ،بھارت جودہشت گردی کرناچاہتاتھاہم نے عزائم ناکام بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں نے بھارت کے عزائم99فیصدناکام بنائے ہیں، آج دنیاکوبھارت کاچہرہ دکھارہے ہیں اب سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے بھارت کوفائدہ نہ اٹھانے دیں قومی سلامتی کے معاملات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ معید یوسف نے کہا کہ بھارت چاہتاہے پاکستان اور افغانستان میں غلط فہمی پیداہو تاہم پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات رکھتا ہے غلط فہمی نہیں ہوگی،بھارت افغان سرزمین اوران کے ادارے استعمال کررہاہے ۔مشیرقومی سلامی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے متعلق ناقابل تردیدثبوت دیے ،دستاویزی اورآڈیوریکارڈنگ کے ثبوت دنیاکیسامنے رکھ دیئے ، جیسے ثبوت جمع کیے گئے ہمار ے اداروں کو کریڈٹ دیناچاہیے ،بھارت کے دوست ممالک آنکھیں بندکرلیتے ہیں توبات کچھ اورہوگی آج دنیاکے سامنے واضح ثبوت رکھے ہیں دنیاکودیکھناچاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں