میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا میں مبتلا عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

کورونا میں مبتلا عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس میں مبتلا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی، عامر لیاقت کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔اہل خانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر عامر لیاقت حسین کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور گھر میں قرنطینہ تھے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں