میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریپ کے ملزمان کیلئے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون اگلے ہفتے لارہے ہیں ، عمران خان

ریپ کے ملزمان کیلئے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون اگلے ہفتے لارہے ہیں ، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کشمور میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملزم کی گرفتاری پر بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد بخش سے گفتگو میں کہا کہ دل چاہ رہا ہے تمہارا ماتھا چْوم لوں اور تمہیں گلے لگا لوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے، آپ نے پولیس کا میج مثبت کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور واقعے میں ملوث مجرم کوپکڑنے والے اے ایس آئی برڑو سے گفتگو کی ہے، اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کی۔ اگلے ہفتے انسداد عصمت دری کا سخت آرڈیننس لا رہے ہیں۔ تمام خامیاں دور کر کے سخت آرڈیننس لایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمور زیادتی کیس میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش اور ان کی بیٹی کی تعریف کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں