میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ضلعی انتظامیہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام

حیدرآباد ضلعی انتظامیہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ضلعی انتظامیہ حیدرآباد شہر میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام، لاکھوں شہریوں کو بچت بازار کا لولی پاپ، دیہی حیدرآباد اور لطیف آباد میں آج بچت بازار لگائے جائیںگے، سستے آٹے کے اسٹالز بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، افسران آفیسز سے نکلنے کیلئے تیار نہیں، بچت بازار لولی پاپ ہے، شہری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، شہر بھر میں دال، چاول، گیہوں، چینی، سبزیوں سمیت پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کے افسران غائب دکھائی دے رہے ہیں،شہریوں کو سرکاری نرخ پر آٹا فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے آٹے کے اسٹالز بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے ہیں، 20 لاکھ کی آبادی کیلئے لگائے گئے چند آٹے کے اسٹالز بھی کچھ دن چلنے بعد غیر فعال ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے 20 لاکھ کی آبادی کو بچت بازار کا لولی پاپ دے دیا ہے۔ آج سے دیہی حیدرآباد اور تعلقہ لطیف آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچت بازار لگائے جائیںگے۔ حیرت انگیز طور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور اسسٹنٹ کمشنرز قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے منافع خور مافیا کے آگے بے بس ہوکر بچت بازاروں کا انعقاد کر رہی ہے، 20 لاکھ سے زائد آبادی کیلئے دو بچت بازاروں پر شہریوں نے عدم اعتماد ظاہر کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے دہاڑی دار مزدور بچت بازار سے کیسے سامان خردینگے، جبکہ وہ تو روز کی بنیاد پر سامان خریدتے ہیں،شہریوں کو کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوںکو کنٹرول کرنے کے بجائے منافع خوروںکے آگے بے بس بن کر بچت بازار کا لولی پاپ دے رہے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بچت بازاروں کے بجائے شہر بھر میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں