الیکشن کمیشن کا آئندہ برس دو صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کر انے کا فیصلہ
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے آئندہ برس دو صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کر انے کا فیصلہ کر لیا ۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی قانون سازی کے لیے کے پی اور بلوچستان کو ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2019 ء میں دو صوبوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کر انے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 2019 ء میں کے پی اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ سب سے پہلے بلوچستان کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی ، اس کے بعد خیبر پختونخوا کی بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں کی جائیں گی ۔ اس ضمن میں نئی قانون سازی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں ۔ بلوچستان میں مئی 2019 ء میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں جبکہ اس سے قبل حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی ۔ جبکہ کے پی میں اکتوبر 2019 ء میں بلدیاتی انتخابات ہونا ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے باعث دونوں صوبوں میں نئی حلقہ بندیاں ہوں گی کیونکہ حلقوں کی تعداد تبدیل ہو جائے گی ۔