سندھ بلڈنگ ،ذمہ دار افسران کی ثاقب بن رؤف پر نوازشات
ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ناجائز تعمیرات میں ملوث مافیا میں شامل ثاقب بن رؤف کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے دانستہ عدالتی حکم عدولی کی چھوٹ دے رکھی ہے ، اس حقیقت کا اندازہ ناظم آباد نمبر3 بلاک سی پلاٹ 1/14 کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے ، ادارے میں ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھنے والے ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد نے ناجائز تعمیرات مافیا کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے ، انہی کی سرپرستی میں ثاقب بن رؤف نے ناجائز تعمیرات شروع کروارکھی ہے ، جنہیں یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی انہدامی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی ۔