میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات ہاؤسنگ وٹاؤن پلانگ، جعلی سرکاری لیٹر جاری کرنے والی مافیا آزاد

محکمہ بلدیات ہاؤسنگ وٹاؤن پلانگ، جعلی سرکاری لیٹر جاری کرنے والی مافیا آزاد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ جوہر مجید شاہ ) سندھ حکومت ‘ محکمہ بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ ‘ کے نام کا جعلی لیٹر پکڑا گیا 18 ستمبر 2024ء کو ایک لیٹر نمبر Sov/LG/47–04to09/2024 کو ایک لیٹر چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن چیرمین اور میونسپل کمشنر کو بھیجا گیا جس میں ٹاؤن کے 6 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کیلے ہدایات جاری کی گئیں ان 6 ملازمین میں نمبر شمار ‘ محمد قدیر الدین کونسل سپرٹنڈنٹ گریڈ 17 کو بطور ڈائریکٹر ایچ آر ایم کونسل تفویض کرتے ہوئے گریڈ 18 سے نوازا گیا ‘ محمد اسلم انفارمیشن آفیسر گریڈ 16 کو بطور ‘ پی آر او ‘ کی سیٹ تفویض کرتے ہوئے انھیں گریڈ 17 سے نوازا گیا ‘ محمد جنید سپروائزر گریڈ 11 کے ایمپلائی کو براہ راست 17 نوازتے ہوئے ‘ بی ٹیک سیلری بینیفٹس ‘ کی سیٹ سے نواز دیا گیا ‘ ایچ محمد شعیب آڈیٹر گریڈ 16 کو بطور آڈٹ آفیسر 17 تھما دیا گیا محمد طارق ‘ سب اوور سیر گریڈ 6 کو براہ راست ‘ اسسٹنٹ بناتے ہوئے 16 سے نواز دیا گیا’ دانیال حسین سپروائزر کو کونسل سپرٹنڈنٹ بناتے ہوئے گریڈ 17 پکا کردیا گیا سارا کھیل جعلی و بوگس لیٹر پر کھیلا گیا جو کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبد الروف سموں کے نام سے جاری کیا گیا مزکورہ لیٹر کو چیف سکریٹری سندھ نے جعلی قرار دے دیا مگر حیرت انگیز طور پر اس لیٹر کے پس پشت ملوث مافیا کو تاحال بے نقاب نہیں کیا گیا اور نا ہی مزکورہ ملازمین سے اس حوالے سے پوچھ تاش کی گئی جو کہ ملی بھگت کا شاخسانہ لگتا ہے یوں لگتا ہے کہ ‘ لین دین ‘ میں کمی بڑھتی کے باعث بات بنی نہیں یاد رہے کہ سندھ حکومت سمیت زیر انتظام چلنے والے کئی دیگر ادارے جعلی و بوگس بھرتیوں و تعیناتیوں سے بھرے پڑے ہیں ابھی حال ہی میں وزیر بلدیات سعید غنی نے ادارہ ترقیات کراچی میں بھی کئی غیرقانونی بھرتیوں کی کھیپ پکڑ لی تھی واضح اور یاد رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت اسوقت شہر بھر کی کئی ٹی ایم سیز میں جعلی و بوگس بھرتیوں و تعیناتیوں کی لوٹ سیل جاری ہے اور کروڑوں روپے ٹھکانے لگائے جارہیں ہیں غیرقانونی بھرتیاں ایک جانب اھل اور میرٹ کے خلاف کھلی جنگ و دہشت گردی کے مترادف عمل ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں بے یقینی اور افراتفری کیساتھ توازن بھی بگڑتا ہے اسے روکنا عین فرائض منصبی ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں