میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس کی کارکردگی، 1 ہفتے میں 1694 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارکردگی، 1 ہفتے میں 1694 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 1694 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 148 اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ کراچی پولیس اور ملزمان میں گزشتہ ہفتے31 مقابلے ہوئے جن کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 38 زخمی ڈاکوؤں سمیت 45 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کی گئیں۔کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 64 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں