پاکستان، چین کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت کا میزائل تجربہ
جرات ڈیسک
هفته, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا۔ ہتھیاروں کی دوڑ کو بڑھاوا دے کر خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے بھارت نے ایک نئے جوہری میزائل کا تجربہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا جوہری بیلسٹک میزائل سمندر کی تہہ میں موجود آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا اور اس نئے میزائل سے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔ میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا۔ بھارت جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ امریکا، روس ، برطانیہ ،فرانس اور چین جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزیں رکھتے ہیں۔