میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری ،معاملے پرکھیل کھیلنے والے ناکام ہوگئے ، فوادچودھری

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری ،معاملے پرکھیل کھیلنے والے ناکام ہوگئے ، فوادچودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے انٹرویو کریں گے،ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔بعد ازاں پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حالات الحمدللہ بالکل ٹھیک ہیں، ہر بندہ ہر گھنٹے کے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات ٹوئسٹ کرلیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، جلد مکمل ہو جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔قبل ازیں ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا جس کے بعد یہ معاملہ اپنے منطقی حل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ یہ معاملہ جلد ہو جائے گا لیکن میں اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی صورتحال، افغانستان کے حالات اور آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کی روشنی میں پاکستان کے پاس ایک ہی مستحکم نکتہ ہے کہ پاکستان کے سول ادارے اور فوج ایک پیج پر ہیں اور اگر اس میں بھی کوئی رخنہ آتا ہے تو پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے تمام اداروں کے متحد رہنے میں ہی پاکستان کا مفاد ہے، ہمارے بڑے بھی یہ بات سمجھتے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس بھی ہے اس لیے کوئی ایسا مسئلہ نہیں آئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں