میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو سمیت متعدد پی پی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو حتمی نوٹس

بلاول بھٹو سمیت متعدد پی پی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو حتمی نوٹس

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرحتمی نوٹسز جاری کردیے ۔ضلعی ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین سمیت کسی رہنما نے بھی پہلے نوٹس کا جواب جمع نہیں کرایا جس کے بعد انہیں حتمی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرا اور حتمی نوٹس بلاول بھٹو زرداری، نثار کھوڑو، ناصر شاہ، مکیش کمار چاولہ، شرجیل انعام میمن، شبیر بجارانی، سردار خان چانڈیو، سہیل انور سیال سمیت دیگر کوجاری کیا ہے ۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ میں 17 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہونا ہے ، یہ نشست گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے رکن اسمبلی معظم علی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں