میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشیدشاہ پھر احتساب عدالت پیش

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشیدشاہ پھر احتساب عدالت پیش

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی منگل کے روز سماعت ہوئی۔جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر نیب ٹیم نے رکن قومی اسمبلی اور سابق قائد حزب اختلاف کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ رکاوٹیں لگا کر روڈ کو بند کر دیا گیا، جب کہ اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔نیب پراسیکیوٹر نے مزیدریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی پی رہنما تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ۔واضح رہے کہ 21 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد فرنٹ مین سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ زبردست مہر کو گرفتار کر کے نیب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں