میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایکس مین سیریز کی نئی فلم دی نیو میوٹنٹس کا پہلا ٹریلر

ایکس مین سیریز کی نئی فلم دی نیو میوٹنٹس کا پہلا ٹریلر

منتظم
اتوار, ۱۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی نیو میوٹنٹس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ٗہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہوگئی ٗایکشن سے بھرپور ایکس مین سیریز کی 11ویں سائنس فکشن فلم دی نیو میوٹنٹس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ٗجوش بون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 5ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کیلئے لڑتے دکھائی دینگے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینیا ٹیلر،میسی ولیمز،چارلی ہیٹن،ہینری زاگا،بلو ہنٹ اور ایلائس براگا سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔سیمون کنبرگ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپورفلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے اگلے برس 13اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں