میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو

عمران خان کو نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں آرمی چیف پر الزام لگائے، چیف جسٹس کیخلاف بیان دیا، انہیں آئین و قانون کے مطابق نتائج بھگتنا ہوں گے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب یا بیرسٹر گوہر وضاحت دیں ورنہ ہم سے گلہ نہ کریں، جب بھی سیاسی استحکام کی طرف بڑھتے ہیں قیدی نمبر 804 سے متنازعہ حساس نوعیت کا بیان دلوایا دیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ وقفہ سولات شروع کرنے کی بجائے ڈپٹی اسپیکر نے تقریر کے لئے فلور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دے دیا۔پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے انتخابات میں قیدی804 کے بیانیہ کو شکست ہوئی ہے آئین جمہورتیت کی فتح ہوئی،ہم سیاسی استحکام کی طرف بڑھ رہے تھے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اداروں سے متعلق انتہائی حساس ٹوئٹ کردیا،پاکستان تحریک انصاف کی ایوان میں موجود قیادت وضاحت کرے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ رات قیدی نمبر 804 نے اپنے مبینہ بیان میں آرمی چیف کیخلاف سیاسی الزامات لگائے، چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کیا،بانی پی ٹی آئی نے اگر یہ بیان دیا ہے تو انہیں اس کے نتائج کو بھگتنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں