حافظ نعیم کا حکومت کو آئینی ترمیم بل پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کو آئینی ترمیم کے معاملے پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک زور شور سے جاری ہے۔ آئین میں ترمیم سے متعلق بل پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بل ملک کیلئے خطرناک بات ہوگی، حکومت کو اس معاملے کونہیں چھیڑنا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بیان دیا کہ ان کے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہاہے لہٰذا سلمان اکرم کے بیان پرنوٹس لیا جائے اور انکوائری کرائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی اور بلوچستان کے مسائل پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں امریکا نوازی کے باعث ملک میں بے امنی کے حالات پیدا ہوئے ہیں۔