میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئینی ترامیم ،وزیراعظم نے فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا

آئینی ترامیم ،وزیراعظم نے فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات گزشتہ رات ہوئی تھی، ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ قانونی ٹیم بھی موجود تھی.ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئینی ترامیم پرمولانافضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا، اور ان کوحکومت میں شامل ہونے کی پھردعوت،ذرائع ملاقات میں وزیراعظم نے آئینی ترمیم سے متعلق فضل الرحمان کواعتمادمیں لیا، جس پر جے یو آئی سربراہ نے آئینی ترمیم کامسودہ فراہم کرنے کامطالبہ کردیا۔فضل الرحمان نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے مسودہ مانگ لیا اور وزیراعظم کوپارٹی سے مشاورت کے بعدجواب کاعندیہ دے دیا۔حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم میں حمایت کیلئے فضل الرحمان سے رابطہ کیا گیا اور وزیرقانون، وزیر داخلہ جے یو آئی سربراہ سے حمایت مانگنے اْن کی رہائش گاہ پہنچے جبکہ پی ٹی آئی کا وفد دوبارہ ملاقات کیلیے پہنچا۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد سے پہلے حکومتی وفد جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے جنہوں نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔حکومتی وفد نے مجوزہ آئینی ترمیم اور عدالتی اصلاحات پر مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بھی مجوزہ آئینی ترمیم میں حمایت مانگنے کیلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچی تاہم وہاں پر حکومتی عہدیداران کو دیکھ کر پی ٹی آئی رہنما جے یو آئی سربراہ سے ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئے۔پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمرایوب، اسدقیصر، اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے قائدین دوبارہ ملاقات کیلیے پہنچے اور جے یو آئی سربراہ سے ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال، اپوزیشن کے مؤقف سے آگاہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں