میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی قیمت میں26روپے سے زائد اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں26روپے سے زائد اضافہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران حکومت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائے عوام پر تیسرا پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 17 روپے 34 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے ہوگئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔یاد رہے کہ 31 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں