میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نشے بازوں کا کارنامہ، صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں تمام 28 ٹریفک سگنل چوری

نشے بازوں کا کارنامہ، صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں تمام 28 ٹریفک سگنل چوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں صدر سٹی ڈسٹرکٹ کے تمام 28 ٹریفک سگنلز پر نشے کے عادی افراد ہاتھ صاف کرگئے۔ ڈیوائسز اور کیبل چوری ہونے پرٹریفک پولیس بھی پریشان ہے۔ ٹریفک پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ نشئی کیبل چوری کرکے لے جاتے ہیں پریشانی ہوتی ہے بہت ٹریفک کنٹرول میں ہاتھوں سے عوام رکتی نہیں ہے۔ کیبل کے ساتھ ڈیوائسز بھی چوری ہوگئی ہیں ایک ڈیوائس ڈیڑھ لاکھ روپے کی ہے اب ایک سگنل ان کرایا ہے نئی کیبل ڈال کر ویلڈ کردیا ہے تاکہ دوبارہ چوری نہ ہو۔ٹریفک سگنلز کی بندش حادثات کا سبب بن رہی ہے شہری کہتے ہیں سگنلز بند ہونے سے بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔کراچی میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب و مرمت کا کام کے ڈی اے ٹریفک سگنل بیورو کے پاس ہے جبکہ املاک کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس کی ہے لیکن دونوں ہی اپنی ذمہ داریوں سے غافل نظر آرہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں