الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ،بلاول بھٹو کا مطالبہ
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی میں ہر طرح کے استحکام کا حل ہے،لیول پلینگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے ہیں جنہیں حل کرانے کا اختیار آصف علی زرداری کو سونپا گیا ہے ، لیول پلینگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات کسی اور سے نہیں ایک سیاسی جماعت سے ہیں،امید ہے جو شکایتیں ہیں جلد دور ہوں گی ،میاں صاحب سے تو یہ سوال نہیں کیا گیا آپ نے ایک دن بھی سندھ، بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ میں رات نہیں گزاری تو کیا ان کی ان صوبوں میں دلچسپی نہیں، افسوس صرف ایک جماعت کو نشانہ بنایا جاتا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی صرف ایک صوبے تک خود کو محدود سمجھتی ہے، 2013 میں پیپلز پارٹی کو پنجاب سے غیرجمہوری طریقے سے نکالا گیا،پیپلز پارٹی کے لئے نیب کوئی نئی چیز نہیں ہے ،سپریم کورٹ کاجو فیصلہ آیا میں نے وہ فیصلہ پڑھا نہیں ہے مگر یہ کہنا کافی ہے کہ اسی کی توقع تھی ، ہم نے پہلے بھی نیب کے کیسز دیکھے ہیں ،آج بھی دیکھنے کے لئے تیار ہیں ،پرانے اور نئے قانون کے تحت دیکھنے کے لئے تیار ہیں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔